سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے ریسلنگ مقابلے

image
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے ریسلنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، کئی نامور ریسلرز نے بھی اپنی صلاحتوں کے خوب جوہر دکھائے اور ہزاروں افراد کو محظوظ کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں موسم ریاض کے زیر اہتمام کنگ فہد اسٹیڈیم میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو کراون جیول کے مقابلے شروع ہوئے جس میں پہلی بار 2 خواتین نے حصہ لیا۔

کینیڈا کی خاتون ریسلر نتالیا اور امریکی ریسلر لاسی ایونز کے مابین مقابلہ ہوا جبکہ دیگر نامور ریسلرز جن میں ٹرپل ایج، ٹائسن فیوری، بران سٹرو اور دیگر کے علاوہ سعودی ریسلر منصور نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا۔

ریسلنگ کے مقابلے دیکھنے کے لیے کنگ فہد اسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین پہنچے اور خواتین کے علاوہ دیگر ریسلرز کے درمیان ہونے والے مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

عالمی چیمپیئن ریسلرز نے کہا کہ ان کی سعودی عرب آمد ایک نئے دور کا آغاز ہیں جس کے لیے سعودی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ تقریب کو یادگار بنانے کے لئے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

News Source : 92 news

You May Also Like :
مزید