اداکارہ ثناء فخر نے 1 ماہ میں 10 کلو وزن کیسے کم کیا؟ انھوں نے لاک ڈاؤن میں 10 کلو وزن کم کرنے کا بہترین نسخہ بتا دیا

image
حال ہی میں اداکارہ ثناء فخر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ان کا وزن بہت بڑھ گیا تھا، لیکن انہوں نے ایک ماہ کے دوران 10 کلو وزن گھٹالیا، جس کا شاندار نسخہ انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی بتا دیا۔

ترکیب:

٭ ایک نرم ناشپاتی لے کر اس کے صرف چھلکے اتار لیں اس کو بلینڈر میں ڈالیں اس کے ساتھ پالک کے پتے، کھیرا، ایک کیلا، جو، شہد، مونگ پھلی کا مکھن اور تخم بالنگا ان تمام اجزا کو اچھی طرح پیس لیں پھر اس میں حسب ذائقہ شہد ڈال کر صبح ناشتے کی جگہ پی لیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ خود ایک ماہ میں اپنے وزن میں کمی محسوس کریں گی۔

Source: Ary News

You May Also Like :
مزید