پانچ سال بعد شادی ہوئی تو کینسر ہوگیا۔۔ دورانِ حمل جب خاتون کو کینسر کا پتہ چلا تو پھر کیا ہوا اور بچہ سلامت رہا یا نہیں؟

image

زندگی میں کب کیا ہوجائے یہ کسی کو معلوم نہیں، بعض اوقات اچھی بھلی چلتی زندگی میں اچانک کوئی موڑ ایسا آجاتا ہے جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتا ہے اور ان حالات میں انسان چاہ کر بھی کچھ نہیں کرپاتا، سوائے ہمت اور حوصلہ رکھنے کے۔ پر دیکھا جائے تو یہی وہ چیز ہے جو برے وقت میں انسان کو دوبارہ اٹھنے میں مدد کرتی ہے۔

آج ہم جس خاتون کی کہانی آپ کو سنانے جارہے ہیں، وہ بھی ہمت و حوصلے کی ایک مثال ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے سوگت اور دپیکا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور آخر 5 سال بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں اپنی زندگی میں بہت خوش تھے اور ان کی خوشی اس وقت اور بڑھ گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ والدین بننے والے ہیں، سب اچھا چل رہا تھا۔

اچانک سب بدل گیا۔۔ دپیکا کے سینے میں درد رہنے لگا تھا، جب وہ ہسپتال چیک اپ کیلیئے گئے تو ڈاکٹر نے چند ٹیسٹ لکھ کر دئیے، رپورٹ آنے کے بعد جب ڈاکٹر نے بتایا کہ دپیکا کو کینسر ہے۔ یہ خبر سنتے ہی دونوں کے پیروں تلے زمین کھسک گئی، دپیکا 6 ماہ پریگننٹ تھی۔

گھر آکر دپیکا کمرہ بند کر کے پوری رات روئی، لیکن جب وہ اگلے دن اٹھی تو اس میں الگ ہی قسم کی ہمت نظر آئی۔ اس نے اس بیماری سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا، وہ ہمت ہار کے بیٹھنے والوں میں سے نہیں تھی۔ اس نے اپنا علاج شروع کروایا، دپیکا کی 12 کیموتھراپی ہوئیں، جس کے بعد اسکے بال چلے گئے، وہ وقت اسکے لیئے بہت مشکل تھا، لیکن وہ ہنس کر سہہ گئی۔

اسی دوران اسے لیبر پین شروع ہوا، جب ہسپتال لے کر گئے تو 40 گھنٹے تک وہ اسی خوفناک درد کی حالت میں رہی، آخر کار 40 گھنٹوں کے بعد اس نے اپنے پہلے بیٹے کو جنم دیا، بچہ صحت مند پیدا ہوا جس پر سب حیران تھے۔

ایک سال کینسر سے لڑنے کے بعد آخر دپیکا کینسر کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی، اور یہ سب اس نے اکیلے نہیں کیا بلکہ اس پوری جدوجہد میں اسکا شوہر بھی اسکے ساتھ قدم قدم پر موجود تھا، جس کے سپورٹ کی وجہ سے ہی دپیکا نے ہمت نہیں ہاری۔ آج وہ دونوں اپنے بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید