خواتین کی مشکل آسان، پاکستان میں درزی بھی آن لائن ہوگیا

image
کراچی: عید کے سیزن میں درزیوں کے دماغ ساتویں آسمان پر ہوتے ہیں اور شہریوں کو مجبوراً سلے سلائے کپڑے زیب تن کرنے پڑتے ہیں لیکن اب اس جھنجھٹ سے شہریوں کو چھٹکارا مل گیا ہے۔

کراچی کے ایک شہری نے ’سی دو‘ کے نام سے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی جس میں 120 سے زائد ٹیلرز کام کررہے ہیں، ایپلی کیشن کی مدد سے عوام کو روزگار کی فراہمی بھی ممکن ہوئی ہے۔

ایپ پر پانچ سو سے زائد ڈیزائن دستیاب ہیں، برانڈڈ کپڑا بھی دستیاب ہے، گھر بیٹھے آرڈر کریں اور آپ کے کپڑے سلے سلائے آپ کے گھر پر موجود ہوں گے۔

ارسلان حیدر شاہ کو ایپلی کیشن تیار کرنے میں 6 ماہ لگے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں خرچہ بہت زیادہ ہوا، ایپ کا نام ’سی دو‘ رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ لباس کے معاملے میں خواتین کو مطمئن کرنا بہت مشکل کام ہے، پھر بھی ہم ایپلی متعارف کرانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ سی دو ایپ پر آپ ہمیں ریکوئسٹ بھیجتے ہیں ہمارا ملازم آپ کے گھر آئے گا اور کپڑا لے کر چلا جائے گا اور 5 سے 7 دن میں کپڑے تیار ہوکر آپ کو فراہم کردئیے جائیں گے۔

ارسلان شیخ نے کہا کہ ہم 1600 روپے میں کپڑوں کی سلائی کرکے دے رہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں ریٹ 1500 روپے ہیں۔

ایپ متعاف کرانے والے ارسلان شیخ کا کہنا تھا کہ آپ کو کوئی بھی ڈیزائن پسند آئے تو اس کی تصویر ہمیں بھیجیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناپ کے لیے بھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے، ہمارا ملازم آپ کے گھر آکر ناپ بھی لے سکتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ ناپ کا کپڑا فراہم کرنا چاہیں تو وہ بھی کرسکتے ہیں۔

NEWS source :ARY NEWS

You May Also Like :
مزید