میلانیا ٹرمپ کی اسمارٹنس کا راز پتہ چل گیا، آپ بھی جانیں

image
امریکا کی خاتون اول، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اپنی فٹنس سے متعلق کافی مشہور ہیں اور ان کی فٹنس کا راز ہر کوئی جاننا چاہتا ہے جو کہ بہت آسان بھی ہے۔

امریکی ویب سائٹ ’ انسائیڈر ‘ کے مطابق 49 سالہ میلانیا ٹرمپ کی فٹنس کا راز روزانہ 7 پھل کھانا ہے، میلانیا اپنی ڈا ئٹ میں پھلوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں اور اپنی غذا میں روزانہ 7 پھل شامل کرتی ہیں اور ان کی غذا کا زیادہ تر حصہ پھلوں پر ہی مشتمل ہوتا ہے ۔

خاتون اول ہونےکی حیثیت سے بے حد مصروف روٹین کے باوجود میلانیا خود کو بہت وقت دیتی ہیں، وہ اس بات کو اہمیت دیتی ہیں کہ غذا کے ساتھ ساتھ ورزش بھی لازمی جاری رکھنی چاہیئے جس میں انہیں ’ پائلیٹس ‘ کرنا اور ٹینس کھیلنا بہت پسند ہے

ورزش میں مارننگ واک کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں ، میلانیا دن کا آغاز ہری سبزیوں یعنی پالک، گاجر ، بلو بیریز سے بنی اسموتھی سے کرتی ہیں اور یہی ان کا ناشتہ بھی ہوتا ہے۔

میلانیا ٹرمپ کا خود کی فٹنس سے متعلق کہنا ہے کہ ’ یہ ڈائیٹنگ نہیں ہے، میں صحت مند غذا لینا پسند کرتی ہوں، اگر مجھے کوئی اسنیک کھانے کو دل کرے تو میں کوئی پھل یا چاکلیٹ کھانا پسند کرتی ہوں کیوں کہ میرے خیال میں ہمارے جسم کو میٹھے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

News Source : Qaumi Akhbar

You May Also Like :
مزید