رمضان میں خواتین کس طرح کام کے ساتھ عبادات کے لئے وقت نکال سکتی ہیں؟

image
رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے جس میں ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں صرف کرے جس کے لئے لوگ اپنی دیگر ضروریات کو ترک کردیتے ہیں۔

مگر خواتین رمضان المبارک میں بھی عبادت پر زیادہ دھیان نہیں دے پاتی ہیں اور ان کا زیادہ وقت کچن اور گھر کی ذمہ داریوں میں گزر جاتا ہے۔

لیکن خواتین بھی اپنی عبادات کے لئے کچھ وقت نکال سکتی ہیں جانیں کیسے کام کے ساتھ ساتھ عبادات کے لئے وقت نکالیں:

٭ سحری بنانے میں جلدی کریں اور سحری کے کام سے فارغ ہونے کے بعد آپ آدھا گھنٹہ اپنی عبادات کے لئے روزانہ مختص کرلیں اس میں نماز، قرآن اور تسبیحات سب کا دورانیہ خود طے کرلیں۔

٭ ظہر سے ایک گھنٹہ قبل آپ کے پاس اچھا وقت ہوتا ہے اس میں بھی آپ عبادت کے لئے خاصا وقت نکال سکتی ہیں اور پھر ظہر کی نماز کے بعد جو افطاری سے قبل کے ضروری کام ہیں وہ کر لیں۔

٭ عصر اگر وقت پر ادا کرلیں اور افطاری کے کام ساتھ ساتھ مکمل کرلیں تو افطار سے پہلے آپ کاموں سے فارغ بھی ہوجائیں گی اور دس منٹ آپ کو یقینی طور پر ملیں گے اس میں آپ تسبیحات پڑھ سکتی ہیں۔

٭ افطار کے تقریباً ایک گھنٹے بعد آپ فارغ ہوجاتی ہوں گی کاموں سے اس دوران آپ قرآن پڑھنے کے لئے اچھا وقت نکال سکتی ہیں۔

٭ عشاء کی نماز کے بعد سونے سے قبل آپ کے پاس کچھ وقت ضرور ہوتا ہے جس میں آپ روزانہ کی تسبیحات پڑھ سکتی ہیں۔

کسی بھی کام کو کرنے کے لئے وقت نہیں ملتا لیکن کام کرنے کے لئے خود وقت نکالنا پڑتا ہے لہٰذا آپ اپنی تمام تر ذمہ داریوں کے ساتھ عبادات کے لئے دن بھر میں سے ایک یا دو گھنٹے لازمی نکال سکتی ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔

You May Also Like :
مزید