میرا پہلا بچہ نہیں رہا لیکن اب ۔۔ دپیکا کاکڑ اور شعیب ابراہیم نے دوسری مرتبہ والدین بننے اور پہلے بچے سے متعلق کیا بتایا؟

image

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول جوڑے دپیکا کاکڑ اور شعیب ابراہیم نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ اس خوشخبری کے آتے ہی دوستوں اور مداحوں کی طرف سے پیار اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس پر جوڑے نے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور ماضی کو لے کر کچھ باتیں شئیر کیں۔

ٹیلی ویژن اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ سال حاملہ تھیں لیکن اسقاط حمل ہو گیا تھا، اس خبر نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

دپیکا نے بتایا کہ، انہیں گزشتہ سال فروری میں حمل کے چھٹے ہفتے میں اسقاط حمل ہوا تھا جس کی وجہ سے ہم اس بار تھوڑا ڈرے ہوئے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، ہم اس خبر سے جتنے خوش تھے اتنے ہی خوفزدہ بھی تھے۔ اسی لیئے اس لمحے کو منانے میں بھی کچھ ہچکچاہٹ محسوس ہورہی تھی، لیکن اس بار ہم بہت محتاط ہیں۔

شعیب ابراہیم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، جب لوگوں نے پچھلے سال دپیکا کے وزن میں اضافے کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کرنا شروع کیں تو مجھے بہت برا لگا لیکن میں خاموش رہا کیونکہ اسقاط حمل کی وجہ سے ان کی صحت بگڑ گئی تھی اور یہ ان کے لیے واقعی مشکل وقت تھا۔

شعیب نے یہ بھی انکشاف کیا کہ، انہوں نے اپنی والدہ کو بھی 15، 20 دن بعد اطلاع دی کیونکہ پچھلی بار انھوں نے اسقاطِ حمل کو دل پر لے لیا تھا۔

دپیکا نے ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے ان پیچیدگیوں کے بارے میں بات کی جن کا سامنا انہیں اپنے پہلے سہ ماہی میں ہوا تھا۔

You May Also Like :
مزید