آلو کے اسپرنگ بنانے کی ترکیب اتنی آسان کہ اب گھر پر ہی بنائیں اور مزے لے کر کھائیں

image
آلو کے چپس بہت کھالیئے آج بنائیے آلو کے اسپرنگ خاص چیز سوس کے ساتھ جو کھائے وہ کھاتا ہی رہ جائے۔ یہ بنے اتنی آسانی سے کہ آپ خود بھی دیکھتی رہ جائیں۔ جانیں اور آج ہی افطاری میں نیا ذائقہ کھائیں۔

ترکیب:

٭ لمبے اور درمیانے سائز کے آلوؤں کو دھو کر چھیل لیں۔

٭ ڈرم اسٹک یا کھانے کی اسٹک کو آلوؤں کے درمیان سے گزار لیں کہ اسٹک بیچ میں ہو آلو کے۔

٭ اب چھوٹی چھری کی مدد سے ایک سرے سے آلو کاٹنا شروع کریں اور گول گول کاٹتے جائیں۔

٭ دھیان سے کانٹیں تاکہ بیچ میں سے یہ گھیری ٹوٹے نہ۔

٭ اور گولائی میں کاٹتی چلی جائیں۔

٭ اس کے بعد ان کو آئل میں براؤں فرائی کرلیں۔

اس کی سروونگ کے لئے چیز سوس بنانے کی ترکیب:

٭ آدھے گلاس نیم گرم پانی میں تین سے چار چمچ کورن فلور کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ ایک کپ دودھ کو اچھی طرح ابالیں اور اس میں کھانے کا رنگ دو چٹکی ڈال کر سات منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں۔

٭ اس کے بعد ایک کپ کریم ڈالیں اور دودھ کو مذید پکائیں پھر اس میں 150 گرام چیز ڈالیں اور پکائیں تاکہ گاڑھا ہوجائے۔

٭ پھر اس مئں کورن فلور والا پانی ڈالیں اور کچھ دیر پکاکر ٹھنڈا کرلیں۔

٭ ٹھنڈا ہونے پر اس میں آدھی پیالی مایونیز ڈالیں اور مکس کرلیں۔

٭ لیجئیے آلو کے سپرنگ تیار ہیں مزیدار سے چیز سوس کے ساتھ۔

You May Also Like :
مزید

Potato Spring Banane Ka Tarika

Potato Spring Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Potato Spring Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.