ماہواری کے دوران خواتین کیسی غذائیں استعمال کریں اور کِن سے پرہیز کریں؟

image
ماہواری کے دنوں میں خواتین کے جسم سے چونکہ خون کے ساتھ ساتھ مختلف معدنیات ، ہارمون اور وٹامن کا بھی اخراج بھی ہوتا ہے لہٰذا ان دنوں میں متوازن غذا کی ضرورت دوسرے دنوں کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے لہٰذا خواتین کو ان دنوں میں کچھ غذاؤں کا خاص طور پر استعمال کرنا چاہیے اور چیزوں سے اجتناب برتنا چاہیے

جن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے

1: فولاد سے بھرپور غذا

چونکہ ماہواری کے دنوں میں جسم سے خون کا اخراج ہو رہا ہوتا ہے اس سبب خواتین کو خاص طور پر ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جن میں آئرن یا فولاد موجود ہو ۔ ایسی غذاؤں میں چقندر ، گوبھی ، گاجر سیب اور انار وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ کلیجی کا استعمال بھی ان دنوں میں مفید ثابت ہو سکتا ہے

2: کیلے کا استعمال

کیلے کے اندر بڑی مقدار میں پوٹاشیم اور میگنیشیم موجود ہوتا ہے جس کی ان دنوں جسم کو خاص طور پر ضرورت ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کیلے کے اندر موجود فائبر نظام ہاضمے کو بھی بہتر بناتے ہیں جس کی شکایت ماہواری کے دنوں میں عام طور پر زیادہ تر عورتوں کو ہو جاتی ہے

3: ڈارک چاکلیٹ کا استعمال

ماہواری کے دنوں میں ہارمون کی بے اعتدالی کے سبب موڈ میں تبدیلی واقع ہو جاتی ہے جس کے سبب چڑچڑا پن عروج پر ہوتا ہے ایسے حالات میں ڈارک چاکلیٹ کا استعمال موڈ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ چاکلیٹ میں میگنیشیم ، اینٹی آکسیڈنٹ اور فلیوانال بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو خون کی نالیوں کو کھولتے ہیں اور اس سے دوران خون میں بہتری ہوتی ہے اور ماہواری کے دوران اٹھنے والے درد سے بھی افاقہ ہوتا ہے-

4: مچھلی کا استعمال

اس کے اندر اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور پروٹین موجود ہوتی ہے جو کہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتی ہے اور دوران خون کو بہتر بنا کر ماہواری کے نتیجے میں ہونے والے دردوں سے بچاتی ہے

5: ادرک کا استعمال

ماہواری کے ابتدائی دنوں میں ادرک کا استعمال چائے میں کرنے سے ایک جانب تو اندرونی سوزش سے افاقہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دوران خون میں بہتری سے ماہواری کے نتیجے میں ہونے والے درد سے بھی آرام ملتا ہے

6: وٹامن سی سے بھر پور غذائیں

ماہواری کی حالت میں پھلوں کا استعمال جسم میں موجود چینی اور وٹامن کی ضرورت کو پورا کرتا ہے اس حالت میں رس دار پھل بہت مفید ثابت ہوتے ہیں ایک تو وہ جسم میں پانی کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں تو دوسری جانب اس کا گودا نظام ہاضم کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جب کہ اس کا ترش ذائقہ متلی کی کیفیت کا بھی خاتمہ کرتا ہے

جن غذاؤں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے

1: دودھ والی اشیا

دودھ اور اس سے بنی ہوئی اشیا میں لیکٹوز نامی ایک شکر موجود ہوتی ہے جو کہ ماہواری کے دنوں میں ہضم کرنا دشوار ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں متلی اور پیٹ میڑ درد ہو سکتا ہے لہٰذا ماہواری کے دوران ایسی اشیا کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے-

2: ٹافیاں اور میٹھی اشیاﺀ

ان تمام اشیا میں مصنوعی شکر موجود ہوتی ہے جو کہ نظام ہاضمے کے عمل کو سست کر دیتا ہے ماہواری کے دنوں میں ہارمون کے بے قاعدگی کے سبب جسم پہلے ہی ہاضمے کی دشواریوں کا شکار ہوتا ہے تو ایسی چیزوں کا استعمال مزید دشواریاں پیدا کر سکتا ہے-

3: برف والی اشیاﺀ کا استعمال

ایسی تمام اشیا جن میں برف موجود ہو یا بہت ٹھنڈی ہوں ان کے استعمال سے خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس کے سبب ماہواری کے خون کے اخراج میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں اور درد میں اضافہ ہوتا ہے-

4: کیفین والی اشیا کا استعمال

کیفین والی اشیا میں چائے کافی وغیرہ شامل ہوتی ہیں جن کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ماہواری کے چکر کو ڈسٹرب کر دیتے ہیں اور ان کا ماہواری کے دنوں سے قبل استعمال کے سبب ماہواری تاخیر کا شکار بھی ہو جاتی ہے اور ماہواری کے دوران بھی ان کا استعمال سائیکل کو خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے -

5: زیادہ مصالحے والی اشیاﺀ

زیادہ مصالحے والی اشیا معدے پر بوجھ ڈالنے کا سبب بنتی ہیں اور بعض صورتوں میں تو معدے کی اندرونی جھلیوں میں زخم ڈالنے کا بھی سبب بن جاتے ہیں لہٰذا ماہواری کے دنوں میں ایسی اشیا کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے

You May Also Like :
مزید

Periods Me Konsi Giza Khani Chaiye

Periods Me Konsi Giza Khani Chaiye - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Periods Me Konsi Giza Khani Chaiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.