معدے کی تیزابیت دور کرنے کا آسان طریقہ جانتے ہیں؟ آزمائیں یہ قدرتی طریقہ اور جلد آرام پائیں

image
جب گیسٹرک گلینڈز میں تیزابی سیال کی سطح بڑھنے لگے تو معدے میں تیزابیت ہوجاتی ہے جو کہ گیس، سانس میں بو، پیٹ میں درد ودیگر امراض کا باعث بنتی ہے۔ عموماً معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا پھر بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی وغیرہ کا استعمال بھی ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں ہروقت موجود رہنے والے چند اجزاء معدے میں تیزابیت سے نجات دلاسکتے ہیں۔

معدے میں تیزابیت دور کرنے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔

  • 1 سوکھی ہوئی ادرک۔۔۔۔۔25گرام

  • 2 لونگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام

  • 3 اجوائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25گرام

  • 4 چھوٹی الائچی۔۔۔۔۔۔۔50گرام

بنانے کا طریقہ:

تمام اجزاء کو پیس کر پاؤڈر بنالیں۔

طریقہ استعمال:

  • * تین گھونٹ کی مقدار پانی میں دوگرام پاؤڈر شامل کرلیں۔

  • * اچھی طرح ملا کر پانی پی لیں۔

  • * چند دنوں کے استعمال سے معدے میں تیزابیت ختم ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Mede Ki Tezabiat Door Karne Ka Tarika

Mede Ki Tezabiat Door Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Mede Ki Tezabiat Door Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.