خراب بیٹ اور لوز موشن کے علاج میں مددگار گھریلو طریقہ آزمائیں اور موشن سے آرام پائیں

image

بھوک سے زیادہ کھانا کھالینے سے اکثر اوقات بد ہضمی ہوجاتی ہے لیکن کبھی کبھی کچھ غذائیں ہمیں ستا جاتی ہیں جن کی وجہ سے ہمیں اسہال، دست، پیچش، لوز موشن اور ڈائریا بھی ہوجاتا ہے اور ان مسئلوں کی وجہ سے مزید بے قاعدگیاں جسم میں ہوجاتی ہیں۔

چند آسان ٹپس جن کی مدد سے آپ ان پریشانیوں میں گھریلو نسخے آزما کر صحتیاب ہوسکتے ہیں:

٭ دہی

دست اور لوز موشن میں دہی بڑی فائدہ مند اور ٹھنڈی رہتی ہے۔ ایسے افراد جن کو اکثر یہ مسئلہ رہتا ہے وہ باقاعدگی سے ایک کپ دہی کھائیں کیونکہ دہی میں لیکٹک ایسڈ یا لیکٹوز پایا جاتا ہے جو کہ پیٹ کو ٹھیک کرنے اور جسم سے پانی کی اضافی مقدار کے اخراج کو روکتا ہے۔

٭ کیلا

لوز موشن اور اسہال میں کیلا اہم دوائی کے طور پر کام کرتا ہے کیونکہ اس میں پیکٹن ، فائبر اور پوٹاشئیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جوکہ آنتوں میں پانی کو جذب کرنے اور طبعیت بحال رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

٭ پپیتا

پپیتے میں انزائمز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو کہ نظامِ انہضام کو فعال رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور پیٹ میں درد، دست اور بد ہضمی کے مسئلے میں فائدہ پہنچاتا ہے۔

٭ دار چینی

دار چینی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیت پائی جاتی ہے جو کہ پیٹ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے یہ گیسٹروانٹسٹینل تمام بے قاعدگیوں کو دور کرنے میں فائدہ پہنچاتی ہے۔

٭ سونف

سونف ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس میں جسم میں موجود جراثیموں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے اس لئے سونف کو ریفریشمنٹ کے طور پر روزانہ تھوڑا سا چبا لیں اس سے پیٹ کے مسائل نہیں ہوں گے اور اگر آپ کو اسہال، دست، پیچش، لوز موشن اور ڈائریا کا مسئلہ ہے تو سونف کے پاؤڈر کو سادے پانی سے پھانک لیں اس سے آپ کو جلد راحت مل جائے گی۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Loose Motion Ka Ilaj

Loose Motion Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Loose Motion Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.