ہر گھر میں استعمال ہونے والے کڑی پتے سے اِن 7 بیماریوں پر قابو پائیں

image
جڑی بوٹیوں میں بھرپور غذائیت اور کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے اور جیسے جیسے ان پر تحقیق کا دائرہ بڑھا تو اس کے حیرت انگیز فائدے سامنے آئے ہیں ایسی ہی جڑی بوٹیوں میں کڑی پتے کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے اور اس میں پوشیدہ انتہائی خطرناک بیماریوں کے علاوج نے ماہرین طب کو حیران کردیا ہے کیونکہ یہ اپنے اندر دل کی بیماریوں سے لے کر بالوں کے علاج تک کی بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار

ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کڑی پتے خون میں شوگر کا لیول کنٹرول کرنے میں انتہائی موثر ہیں جب کہ اس میں موجود فائبر شوگر لیول کو کم کرنے میں بھی مدددیتا ہے اس کے لیے ہر کھانے میں کڑی پتے کا استعمال کریں اور اس آپ نہار منہ بھی کھا سکتے ہیں۔

ہاضمے میں مؤثر

کڑی پتے کارمینیٹوسے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے یہ بد ہضمی میں انتہائی مؤثر ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کڑی پتے میں قبض کے خاتمے کی خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں جو معدے کو متوازن رکھتی ہیں۔

دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے

جرنل آف چینی میڈیسن کے مطابق کڑی پتہ خون میں کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتاہے یہ کولیسٹرول کو آکسیڈنٹ ہونے سے بچاتا ہے کیونکہ یہ ڈی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔

سینے اور ناک کی بیماری سے نجات دیتا ہے

کھانسی ، سینے کی جکری اور نزلے میں کڑی پتہ انتہائی مفید ہے اس میں موجود وٹامن سی ، اے اور کائیمپ فیرول میں جلن اور جکڑن کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ ان بیماریوں سے دور رکھتے ہیں ۔ سینے کی جکڑن ختم کرنے کے لیے کڑی پتے کے پاوڈر کا ایک چمچ شہد میں ملا کر دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔

بالوں کی نشوونما میں مؤثر

کڑی پتے پر کی گئی کئی تحقیق میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ اس میں بالوں کی نشوونما کی زبردست خوبیاں پائی جاتی ہیں ، بالوں کے گرنے ، خشکی اور وقت سے قبل بالوں کا سفید ہونا جیسی بیماریوں کے خلاف کڑی پتے میں زبردست علاج موجود ہے۔

بالوں کے علاج کے لیے چند کڑی پتے لے کر انہیں ناریل کے تیل میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور جب رنگ کالا ہونے لگے تو اُتار کر ٹھنڈاکرلیں اور اسے ہفتے میں کم ازکم تین بار لگائیں صرف 15دن میں اس کے حیرت انگیز نتائج آپ کے سامنے ہوں گے اس کے علاوہ کڑی پتے کو پیس کر اس میں دھی ملا کر اسے بھی بالوں پر لگانے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Kari Patte Ke Fawaid

Kari Patte Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Kari Patte Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.