کریلے کڑوے ضرور لیکن کئی بیماریوں سے بچاؤ کے ضامن بھی ۔۔۔۔ جانیے کیسے؟

image
کریلا ایک ایسی سبزی ہے جو زیادہ تر لوگوں کو پسند نہیں ہوتی ہے کیونکہ اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔ لیکن اس کڑوی سبزی کے بےشمار فائدے ہیں۔ جن کو جاننے کے بعد یقیناً آپ کریلے کو استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ کریلے کی پیداوار پورے سال نہیں ہوتی یہ صرف گرمیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کریلا انسان کو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ آج ہم آپ کو کریلے کے فوائد بتاتے ہیں جس کے بعد آپ اس کا استعمال یقینی بنالیں گے۔

شوگر کنٹرول

شوگر کے مریضوں کے لیے کریلا سب سے بہترین غذا ہے۔ اگر آپ شوگر کے مرض سے بچنا چاہتے ہیں یا شوگر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک کپ کریلے کا جوس نکال کر پئیں ۔

گردوں میں پتھری

گردوں میں پتھری مریض کو شدید تکلیف میں مبتلا کردیتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کریلے کا جوس گردے سے پتھری نکالنے کا باعث بنتا ہے ۔

وزن میں کمی

کریلے میں کیلوریز کی مقدار کم پائی جاتی ہے۔ اس لیے اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں تو کریلے کا استعمال شروع کردیں

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Karele Se Bimariyon Ka Ilaj

Karele Se Bimariyon Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Karele Se Bimariyon Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.