۔ آدھا کپ فالسہ کوٹ کر رات کوایک گلاس پانی میں بھگودیں۔صبح چھان کرخالی پانی پی لیں۔آمیزہ پھینک دیں۔
۔ فالسہ آدھا کپ،ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا،کالانمک ایک چٹکی،زیرہ آدھاچمچ بلینڈ کریں اورپی لیں قبض کامسئلہ حل ہوجائے گا۔
۔ آدھا کپ فالسے کوایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان کر اس میں ایک چمچ بھیگا ہوا تخم بلنگا ملاکرپی لیں، موشن رک جائیں گے۔
۔ آدھاکپ فالسہ،مصری ایک چمچ،سونف آدھاچمچ،عرق گلاب دوچمچ ان تمام اجزاء کوبلینڈ کرکے پینے سے بلڈ پریشرکم ہوتاہے۔یہ شربت معدے،جگر اوردل کوطاقت دیتاہے۔
۔ فالسہ آدھا کپ لے کرایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان کر پسی سونف ایک چائے کاچمچ ملاکر پی لیں توبخار اتر جائے گا۔
۔ آدھا کپ فالسہ لے کرایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان لیں پھر اس میں ایک چمچ زیرہ پساہواشامل کریں اورپی لیں۔
۔ آدھا کپ فالسہ ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے چھان کراسمیں کالا نمک ایک چٹکی،کالی مرچ ایک چٹکی،آدھا چمچ پسا ہوا زیرہ شامل کریں اورپی لیں۔