کیا آپ کے دانتوں کا رنگ اڑ گیا ہے؟ تو جانیے کہ ماہرین کے مطابق آپ کس سنگین مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

image
اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کے دانتوں کا رنگ اڑ جاتا ہے اور وہ بد نما نظر آتے ہیں ۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسا کھانے پینے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن ایسا ضروری نہیں کیونکہ دانتوں کا رنگ اور ان پر نشانات کا آجانا اس سے متعلق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نظام ہاضمہ میں پیدا ہونے والے مرض کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق معدے کے مسائل کی وجہ سے نظام ہاضمہ کو غذا کو جذب کرنا مشکل ہوجاتا ہے خاص کر کیلشیم والی غذاؤں کو جس کی وجہ سے دانت شدید متاثر ہوتے ہیں اور ان کی رنگت خراب ہوجاتی ہے اور دانتوں پر زرد اور پیلے نشانات آجاتے ہیں۔

دانتوں کے رنگ کو ٹھیک کرنے اور دوبارہ خوبصورت بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اپ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور معدے کا معائنہ کروائیں۔ تاکہ آپ دانت کے ساتھ ساتھ ہیضے، پیٹ ،سینے میں جلن جیسے دیگر سنگین مرض میں بھی مبتلا ہونے سے بچ سکیں۔

گھریلو علاج اور احتیاط

اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک کو تبدیل کریں۔ ایسی خوراک کا استعمال کریں جس سے آپ معدے کی بیماریوں سے دور رہ سکیں۔ زیادہ مصالحے اور چٹ پٹے کھانوں سے گریز کریں اور ٹھنڈی غذاؤں مثلاً تازہ پھلوں کا رس ، تازہ سبزیوں کا سلاد، دہی میں اسپغول ملا کر اور امرود وغیرہ کا استعمال معمول بنائیں۔ یہ یقیناً آپ کے معدے کے لیے نہایت مفید غذائیں اور گھریلو علاج ثابت ہوگا۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Danto Ke Nishanaat Ka Ilaj

Danto Ke Nishanaat Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Danto Ke Nishanaat Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.