دانت کے شدید درد سے آرام چاہتے ہیں؟ تو اس پھل کے پتوں کو اُبال کر کلی کریں اور آرام پائیں

image
ویسے تو ہم اکثر دانتوں کی تکلیف دور کرنے کے لئے مختلف قسم کے ٹوٹکے آزماتے ہیں۔ لیکن بعض دفعہ ہم ایسے طریقے بھی اپنالیتے ہیں جن سے ہمیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا بلکہ اُلٹا نقصان ہوجاتا ہے اور اس کی تکلیف کی شدت سے نہ صرف ہماری نیند خراب ہوتی ہے بلکہ روزمرہ کے معمولات بھی بری طرح متاثر ہوجاتے ہیں۔

آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے ٹوٹکے ہیں جو دانتوں کی تکلیف کو کم کرنے میں نہایت مفید ہیں ۔

  • *  دانتوں کی تکلیف دور کرنے کے لئے آپ امرود کے پتے ہلکے گرم پانی میں اُبال کر اچھی طرح کلیاں کریں جس دانت میں درد ہو وہاں زیادہ کلیاں کریں۔

  • * ایک چھوٹا ٹکڑا پھٹکری کو دو گلاس صاف پانی میں ڈال کر رکھ لیں۔ دانت کے درد میں اسی پانی سے کلیاں کریں تو تکلیف میں آرام آجائے گا۔ 

  • * ۔ اگر دانت میں درد ہو تو کاٹن کے ٹکڑے کو سرکے والے نیم گرم پانی میں بھگو کر cavity کو ہلکا ہلکا صاف کرلیں پھر ایک دوسرے کاٹن کے ٹکڑے کو لونگ کے تیل میں ڈبو کر دانت میں جہاں تکلیف ہو وہاں دبالیں درد کم ہوجائے گا۔

  • * مسوڑھوں کو مضبوط اور دانتوں کی تکلیف دور کرنے کے لئے ایک کھانے کا چمچ شہد اور تھوڑی سی کلونجی پانی میں اُبال کر کلیاں کریں یا چنبیلی کی بیل کے تازہ پتے لے کر پانی میں اُبالیں اور کلیاں کریں۔ 

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Dant Ke Dard Ka Gharelu Ilaj

Dant Ke Dard Ka Gharelu Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Dant Ke Dard Ka Gharelu Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.