اس سبزی کا استعمال آپ کے جسم میں کیا تبدیلی لا سکتا ہے؟ جاننے کے بعد آپ بھی اس کا استعمال آج ہی شروع کردیں گے

image
چقندر میں نائٹرک آکسائیڈ، اینٹی آکسائیڈنٹس، آئرن اور فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے۔ نائٹرک آکسائیڈ کی بدولت خون کی شریانوں میں موجود تنگی ختم ہوتی ہے اور وہ کشادہ ہوجاتی ہیں۔ چقندر غذائیت سے بھرپور سرخ رنگ کی سبزی ہے۔ جس کو جوس کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور زیادہ تر سلاد میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض لوگ اس کو پانی میں ابال کر بھی استعمال کرتے ہیں۔لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ روزانہ چقندر کھانے سے آپ کے جسم میں کونسی تبدیلی رونما ہوسکتی ہے؟ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

توانائی سے بھرپور

چقندر توانائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چقندر کا جوس نکال کر پیا جائے تو یہ جسم کو توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آپ کے مسلز کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔

قبص کی روک تھام

ایک تحقیق کے مطابق کم فائبر والی اشیاﺀ قبض کو مزید بڑھاتی ہیں اور زیادہ فائبر والی اشیاﺀ قبض سے نجات کے لیے آپ کی بھرپور مدد کرتی ہیں۔ اس لیے اس میں موجود فائبر قبض سے نجات دلانے میں مفید ہے۔

بلڈپریشر کے لیے مفید

روزانہ چقندر کا جوس پینے سے آپ کا بلڈپریشر لیول کم ہوتا ہے۔ ایک تجربے کے دوران کچھ لوگوں کو 4 ہفتوں تک چقندر کا جوس پلایا گیا۔ جس کے بعد انکے بلڈپریشر میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Chukandar Ke Fawaid

Chukandar Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Chukandar Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.