بچوں کے نزلہ، زکام اور کھانسی کو کیسے دور کیا جائے؟ جان لیں اور اس بدلتے ہوئے موسم میں بچوں کو دلوائیں نزلہ، زکام اور کھانسی سے نجات

image
موسم سرما کی آمد ہوتے ہی بچے نزلہ، زکام اور کھانسی کا شکار ہوجاتے ہیں اور خواتین اپنے بچوں کی ان چھوٹی موٹی بیماریوں سے پریشان دکھائی دیتی ہیں۔

سردیوں کے موسم میں نزلہ، زکام ، کھانسی ، ناک کا بہنا اور دیگر اسی طرح کے مسائل کوئی نئی بات نہیں ۔ اس طرح کی بیماریاں چھوٹے بچوں پر زیادہ جلدی اثر کرتی ہیں ۔ آج ہم آپ کو اس کا کا گھریلو علاج بتاتے ہیں۔ جس کے استعمال سے آپ گھر بیٹھے اپنے بچوں کو کھانسی اور نزلہ زکام سے نجات دلوا سکتے ہیں ۔

شہد

شہد تو ویسے ہی شفاء کا خزانہ ہے۔ یہ کھانسی اور گلے کی سوزش میں بھی آرام پہنچاتا ہے ۔

طریقہ استعمال

ایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس اور دو چائے کے چمچ شہد لے کر آپس میں مکس کردیں اور بچے کو دن میں دو سے تین مرتبہ پلائیں ۔ شہد کو نیم گرم دودھ میں بھی ملا کر دیا جا سکتا ہے ۔ ایک گلاس نیم گرم دودھ لے کر حسب ذائقہ شہد لیں اور بچے کو دیں ۔

نوٹ

ایک سال سے چھوٹے بچے کو شہد نہ دیں ۔

چکن کا سوپ

چکن کا سوپ بھی ایک سال سے بڑے بچوں میں کھانسی اور نزلے کے لئے بہت مفید ہے ۔ یہ کھانسی سے نجات دیتا ہے اور سردی کے اثرات ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔

طریقہ

سوپ گھر میں خود بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ چکن کے ساتھ ساتھ سبزیاں بھی شامل کر کے سوپ کو مزید فائدہ مند بنائیں ۔ گاجر ، پالک اور چقندر شامل کرسکتے ہیں ۔ دو سے تین مرتبہ سوپ بچوں کو پینے کے لئے دیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید