زعفران کا جادوئی سیرم روزانہ رات کو لگائیں اور بہترین نتائج پائیں

image
آج کل گوری رنگت کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اور اس کی وجہ سے مارکیٹ میں بہت زیادہ بیوٹی پراڈکٹ آگئے ہیں۔ کوئی فیس پیک تو کوئی بلیچنگ آئٹم، تو کوئی سیرم وغیرہ۔ لیکن ان تمام اشیاء میں کیمکل کا بے جا استعمال پایا جاتا ہے جس سے ہماری جلدوں کو نقصان بھی پہنچتا ہے اور پیسے کا ضیاع بھی کیونکہ یہ پراڈکٹ کوئی سستے نہیں ہوتے بلکہ ان کی قیمتیں ہزاروں روپے تک ہوتی ہے۔

نائٹ سیرم جو آپ کو بازار میں کمکادی آئل kumkumadi oil کے نام سے بھی ملتا ہے۔ جس کی قیمت یقینی طور پر زیادہ ہے، ہر فرد نہیں خرید سکتا۔ لہٰزا بیوٹی کارنر آپ کے لئے لایا ہے آج گھریلو نائٹ سیرم جس کے بہت زیادہ فوائد اور بہترین نتائج آپ کو بار بار استعمال کرنے پر پجبور کردیں گے۔۔۔

اس سے آپ کی رنگت بھی نکھر جائے گی، اور جھریوں کا خاتمہ کرنے ، ایکنی ، جھائیاں ختم کرنے، داغ دھبے اور نشانات دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

نائٹ سیرم بنانے کے لئے

اجزاء:

گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر ملیٹھی نارنگی کے چھلکوں کا پاؤڈر ٹی ٹری آئل اور جوجوبا آئل (پنساری کی دکان پر دستیاب ہوتے ہیں) ناریل کا تیل زعفران الائچی کے دانے

طریقہ:

1: ایک پیالی میں دو چمچ ناریل کا تیل، ایک چمچ گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر، ایک چمچ نارنگی کے چھلکوں کا پاؤڈر، ایک چمچ ٹی ٹری آئل، ایک چمچ جوجوبا آئل، ایک چٹکی زعفران اور پانچ الائچیوں کا پاؤڈر یا الائچی دانے لے لیں اور ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں- جس سے ایک پیسٹ بن کر تیار ہوجائے گا۔ اب اس پیسٹ کو ایک جار میں رات بھر کے لیے بند کر کے رکھ دیں۔

2: اگلی صبح اس پیسٹ کو کسی ململ کے کپڑے یا ہلکے کپڑے پر رکھ کر اچھی طرح کنگھال لیں، اس طرح اس پیسٹ میں موجود تمام تیل نکل آئے گا۔

3: اب اس تیل کو ایک بوتل میں محفوظ کرلیں، اور ہر روز رات کو ایک سے تین قطرے اپنے چہرے پر لگا کر اچھی طرح مل لیں۔

4: صبح اٹھ کر کسی بھی اچھے فیس واش سے منہ دھولیں۔ آپ دیکھیں گی کہ کچھ وقت استعمال کے بعد آپ کو اس سے فائدہ حاصل ہوگا، اور آپ اس کا استعمال برقرار رکھیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Serum Banane Ka Tarika

Serum Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Serum Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.