آج کل آپ نے دیکھا ہوگا کہ کم عمر میں ہی بال سفید ہوجاتے ہیں۔ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس سے آج کل تقریباً ہر شخص ہی پریشان دکھائی دیتا ہے۔
وٹامن کی کمی ، ہارمونز کا توازن نہ رہنا یا نیند کی کمی کی وجہ سے بھی بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
لیکن آج ہم آپکو ایسا دیسی طریقہ بتائیں گے جس سے آپ اپنے سفید ہونے والے بالوں کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔
Step no 1
-
*
ایک مٹھی کڑی پتے ایک گلاس پانی میں ابال لیں۔
-
*
اس کو جب تک ابالنا ہے جب تک پانی آدھا نہ ہوجائے اور اس کا رنگ ہرا نہ ہوجائے۔
-
*
اس کے بعد اسے ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔
-
* اب دس منٹ کے لیے آپ اس پانی سے
اپنے سر کا مساج کریں اور پورے بالوں کو بھی اس میں اچھی طرح بھگو دیں۔
-
*
پھر بالوں کو آدھے گھنٹے کے لیے یونہی چھوڑ دیں
-
*
پھر اس کو کسی بھی شیمپو سے دھولیں۔
-
*
چونکہ اکثر خواتین کے بال لمبے ہوتے ہیں تو وہ کڑی پتوں اور پانی کی مقدار کو بڑھا
بھی سکتی ہیں۔
Step no 2
-
*
جب بال خشک ہوجائیں تو ایک پیالے کڑی پتوں کا پیسٹ بنالیں اور اس میں دو چمچ دہی
شامل کرلیں۔
-
*
اس پیسٹ کو اپنے بالوں کی جڑوں تک اچھی طرح لگا لیں۔
-
*
اس کو 20 سے 25 منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں پھر سادے پانی سے دھولیں۔
نوٹ
اس نسخے کا استعمال ماہ میں ایک بار ہی کریں۔