عام سی پھٹکری کا استعمال بڑھائے آپ کی خوبصورتی اور دے آپ کے چہرے کو نئی تازگی

image
پھٹکری تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ اسے لوگ مختلف کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جبکہ یہ کھانوں کے علاوہ اور بھی ضروریات کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں پھٹکری سے حاصل ہونے والے فوائد۔۔۔

  • *  پھٹکری ہماری جلد کے لئے بے حد مفید ہے، یہ رنگ کو صاف کرتی ہے اس کے علاوہ پھٹکری میں ایسے جزو پائے جاتے ہیں جو جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

  • *  اس کے علاوہ جن خواتین کے چہرے پر ایکنی ہو اور وہ کسی صورت ختم نہ ہو، وہ خواتین پھٹکری کا استعمال کریں۔

  • *  پھٹکری کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے پانی سے گیلا کریں۔ اس کے بعد وہ اپنے چہرے پر لگائیں۔ اس سے چہرے پر موجود تمام دانے ختم ہوجائیں گے یہاں تک کہ کیل مہاسے بھی نہ رہیں گے۔

  • *  اس کے علاوہ آپ پھٹکری کا ماسک بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے لئے پھٹکری کا پاؤڈر لیں، اس میں ملتانی مٹی شامل کریں اور اسے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔ 10 سے 15 منٹ میں چہرہ دھو لیں۔

  • *  یاد رکھیں اگر پھٹکری کا ماسک لگانے سے آپ کے چہرے پر جلن محسوس ہونے لگے تو چہرہ فوراً دھو لیں۔

You May Also Like :
مزید

Phitkari K Fawaid

Phitkari K Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Phitkari K Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.