خواتین کو کم عمر دکھنے کی خواہش بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسی لئے یہ مختلف قسم کے ٹریٹمنٹس اور فیشل کرواتی رہتی ہیں، اگر یہی خواہش اس عید آپ کی بھی ہے تو جاپانی ٹوٹکے بھی جان لیں ہوسکتا ہے آپ کی جوان نظر آنے کی خواہش پوری ہوجائے۔
٭ گرین ٹی
گرین ٹی ایسا بہترین مشروب ہے جس کو پینے سے نہ صرف ہمارے پیٹ اور وزن کے مسائل حل ہوسکتے ہیں ساتھ ہی ہماری خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
گرین ٹی کا روزانہ استعمال جلد کی بیماریوں، داغ دھبے یہاں تک کہ رنگت کے نکھار میں بھی مفید ہے۔ تمام جاپانی خواتین روزانہ گرین ٹی کو استعمال کرتی ہیں اسی لئے ان کی جلد اتنی صاف اور چمکدار ہوتی ہے۔
٭ کلینزننگ
جاپانی خواتین کی خوبصورتی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ یہ کلینزنگ کے لئے کیمیکل والے کلینزر کا استعمال نہیں کرتی ہیں بلکہ قدرتی اشیاء جیسے پھلوں اور ہلدی ، لیموں وغیرہ کا استعمال کرتی ہیں۔
٭ مساج
جلد میں صحیح مقدار میں خون پہنچے اسی لیے مساج کرنا بہت ضروری ہے اور ہفتے میں ایک بار ضرور جاپانی عورتیں مساج کرتی ہیں نہ صرف جلد کا بلکہ مکمل باڈی مساج بھی کرواتی ہیں تاکہ ان کا جسم تندرست رہے۔
٭ ٹونر
ٹونر جلد کی قدرتی چکنائی اور حساسیت کو ختم کردیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جاپان میں ٹونرز کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ اس کی جگہ کھیرے کے خالص رس کو ٹونر کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
٭ نو میک اپ
ہفتے میں ایک سے دو دن ضرور یہ خواتین میک اپ نہیں کرتی ہیں کیونکہ مستقل میک اپ سے بھی جلد خراب ہوتی ہے لہٰذا یہ میک اپ کم سے کم استعمال کرتی ہیں۔