روزانہ برف کے پانی میں چہرہ ڈبانے والے اس فیشل کی خاصیت جانتی ہیں؟جان لیں تاکہ آپ بھی بڑھائیں اپنے چہرے کی رونق

image
گرمی ہو یا سردی اکثر لوگوں کی جلد پر بہت زیادہ آئل آتا ہے لہٰزا اب آئلی جلد کے لئے گھر بیٹھے ٹھنڈا ٹھنڈا فیشل کریں اور پائیں کلیئر، چمکدار، صاف ستھرا اور حسین چہرہ۔۔۔۔

اجزاء:

1) آئس کیوب (برف کے ٹکڑے)

2) فریج کا ٹھنڈا پانی

3) کھیرے کے سلائس

4) گلاب کا عرق

5) لیموں کا رس

6) پودینے کے پتے

7) الائچی پاؤڈر

طریقہ:

• ایک بڑے شیشے کے پیالے میں فر یج کا ٹھنڈا پانی ڈالیں اس میں چند آئس کیوب (برف کے ٹکڑے)، کھیرے کے سلائس، گلاب کا عرق، لیموں کا رس، پودینے کے چند پتےاور الائچی کا پاؤڈر ڈالیں اور ان کو ایک چمچ سے ملالیں۔

• اب اس پیالے میں آپ اپنے چہرے کو ڈالیں جس طرح بھاپ لیتے ہیں لیکن دیھان رہے کہ چہرہ پیالےکے اندر ہو اور جب سانس لینے میں دشواری ہو چہرہ باہر نکال لیں۔

• اسی طرح دس دس سیکنڈ کے وقفے سے چہرے کو اندر باہر کریں ۔۔۔ اور اس کے بعد ٹیشو پییر سے چہرے کو سکھا لیں۔

• لیجئے ہوگیا آپ کا ٹھنڈا ٹھنڈا آئس فیشل مکمل ۔۔۔

امید ہے اس فیشل سے آپ کو فائدہ بھی ہوگا اور آئل کنٹرول میں آسکے گا۔

You May Also Like :
مزید

Ice Facial Ka Tarika

Ice Facial Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ice Facial Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.