ہاتھ پاؤں کے بالوں کو صاف کرنے کا قدرتی طریقہ گھر میں موجود ان اجزاﺀ کو استعمال میں لائیں اور پارلر کی مہنگی ویکس کو بھول جائیں

image
عید کے قریب آتے ہی خواتین کو جہاں تمام تیاریاں کرنی ہوتی ہیں وہیں ان کے لئے اپنی خوبصورتی اور سج دھج بھی خوب معنی رکھتی ہے۔

اب لاک ڈاؤن میں پارلر بند ہیں عید قریب ہے اور ویکسنگ نہیں کی ہوئی تو آپ پریشان نہ ہوں۔ ہم آپ کے حسن کا خیال رکھتے ہیں۔ اب جانیں پارلر جیسا ویکس گھر میں بنانے اور اس کو لگانے کا صحیح طریقہ جو کہ آپ کے تمام غیر ضروری بالوں کو جڑ سے نکالے گا اور آپ کی جلد بھی چمکتی

دھمکتی نظر آئے گی۔

ویکس بنانے کا طریقہ:

٭ پین میں دو کپ پانی لیں اور اس کو تیز آگ پر پکائیں۔ جب پانی گرم کھولنے لگے تو اس میں ایک کپ چینی ڈال کر گاڑھا شیرہ بنالیں۔

٭ تین چمچ ٹاٹری بھی اس میں شامل کردیں اور مزید دس منٹ تک پکائیں۔

٭ پھر اس میں لیموں کا رس شامل کر کے پکائیں اور ٹھنڈا کر کے اپلائی کرلیں۔

ویکس لگانے کا صحیح طریقہ:

٭ ویکس کو تھوڑی تھوڑی جگہ پر لگائیں اور موٹے پیپر یا پرانی جینز کے کپڑے کو اس پر اچھی طرح چپکا دیں۔

٭ ایک منٹ تک کپڑے یا پیپر کو اچھی طرح چپکا رہنے دیں اور اس کے بعد بالوں کی مخالف سمت میں لگا کر زور سے کھینچ دیں۔

٭ اس طرح تھوڑی تھوڑا ویکس لگائیں اور بال ہٹا لیں۔

٭ ویکس کے بعد پھٹکری کا پانی اچھی طرح روئی کی مدد سے جلد پر لگا لیں۔

٭ پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو کر گلاب کا عرق لگا لیں۔ اس طریقے سے نہ جلد پر نشان آئیں گے اور نہ ہی دانے ہوں گے۔

You May Also Like :
مزید

Hath Paon Me Wax Karne Ka Tarika

Hath Paon Me Wax Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Hath Paon Me Wax Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.