کچن میں موجود ان چیزوں سے بنائیں ایسا سکرب جو کرے آپ کے حلقے ختم اور رنگ صاف چند ہی دنوں میں

image

وائٹننگ فیشل تو آپ بھی کرواتی ہوں گی کیونکہ اس سے جلد صاف اور چمکدار ہو جاتی ہے مگر ہر ماہ پارلر جانے کا وقت نہیں ملتا ہے تو آپ گھر میں موجود خالص چیزوں سے یہ بیوٹی بسکٹس تیار کریں اور ان سے اپنے چہرے کا سکرب کریں پھر کمال دیکھیں۔

بسکٹس ٹپ:

٭ ایک چمچ میدہ، ایک چمچ کارن فلور، ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ پھر اس میں چار چمچ کھٹی دہی یا وہ دہی جو خراب ہوگیا ہے اس کو شامل کریں۔

٭ ان سب کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

٭ پھر اس مکسچر میں ایک چمچ سرکہ، ایک چمچ چاول کا آٹا اور دو چمچ چینی ڈال کر اچھی طرح چمچ کی مدد سے مسک کریں۔

٭ اب اس پیسٹ کی چھوٹی چھوٹی بالز بنا لیں اور چاہیں تو ان کو بسکٹ کی طرح بنا کر رکھ لیں۔

٭ روزانہ ایک بسکٹ لے کر چہرے کی سکربنگ کریں اچھی طرح رگڑیں چہرے پر تاکہ کھلے مساموں کی صفائی ہو جائے۔

٭ سکربنگ کے بعد چہرے پر کچھ دیر کے لیئے نمک کا پانی لگا کر چھوڑ دیں۔

٭ پھر سادے پانی سے منہ دھو لیں۔

فائدہ کیوں؟

٭ اس ٹپ میں شامل ہے دہی جس میں کیلشیئم، پوٹاشئیم اور زنک موجود ہوتا ہے اور جب دہی کھٹا ہو جائے تو اس میں مزید اینٹی بیکٹریل خصوصیات بنتی ہیں جو جلد کی صفائی کرنے میں سب سے سستی اور مفید ہوتی ہیں، ساتھ ہی اس میں سرکہ اور بیکنگ پاؤڈر موجود ہے جن میں موجود الکلائن کھلے مساموں کے اندر موجود گندگی کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ٹپ سے آپ کو جلد از جلد فائدہ ہوتا ہے۔

نمک کا پانی کیوں؟

٭ نمک کا پانی سکربنگ کے بعد لگانے سے اسکن ہائیڈریٹ رہتی ہے اور نمکیات کی وجہ سے داغ دھبے بھی جلد کنٹرول ہو جاتے ہیں۔

ایک اور فائدہ:

اس ٹپ کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ جن خواتین کو آنکھوں کے گرد کالے گھیروں کی شکایت ہوتی ہے تو وہ ان بسکٹس کو آنکھوں پر 15 منٹ کے لیئے رکھ کر لیٹ جائیں، اس سے یہ کالے گھیرے اور آنکھوں کے اطراف کی جلد بھی صاف ہو جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Halke Khatam Karne Ka Tarika

Halke Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Halke Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.