کیا آپکو بھی لگتا ہے کہ فیشل جِلد کے لیے اچھا ہوتا ہے؟ جان لیں کہ فیشل کرنا چاہیے یا نہیں؟

image
اگر آپ کے چہرے کی جلد کی نرمی دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے تو اس کی ایک وجہ آپ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔ اکثر خواتین آج کل کی مصروفیات میں اپنی جلد کی دیکھ بھال کرنا بھول جاتی ہیں لیکن اگر آپ اپنی غذا میں پھل اور مختلف سبزیوں کا استعمال یقینی بنالیں تو واضح فرق محسوس کریں گی کیونکہ ان کے ذریعے مختلف قسم کے منرلز اور وٹامن آپ کے خون میں شامل ہوکر جلد پر اثرانداز ہونگے۔ آج کل خواتین میں فیشل کا رجحان بہت زیادہ پایا جارہا ہے لیکن سوچنے کی بات یہاں یہ ہے کہ کیا فیشل آپ کی جلد کے لیے واقعی اچھا ہوتا ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے

  • * چہرے کا مساج اہم ہوتا ہے اور اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔

  • * فیشل کرنے سے چہرہ صاف و شفاف ہوجاتا ہے۔ 

  • * فیشل کی عادت چہرے پر چمک لے آتی ہے اور جھریاں نہیں پڑنے دیتی۔

  • * فیشل سے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔ 

  • * فیشل سے چہرے پر موجود بدنما داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور چہرے کو نئی تازگی مل جاتی ہے۔ 

  • * فیشل سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے اور تمام گرد و غبار نکل جاتا ہے۔ 

فیشل کس عمر میں کروایا جائے؟

فیشل کروانے کی کوئی عمر طے نہیں ہوتی ہے۔ لیکن اگر فیشل 25 سال کی عمر میں کیا جائے تو بہتر ہوتا ہے کیونکہ اکثر لڑکیوں کی اسکن حساس ہوتی ہے اور ان کے چہرہ مختلف پروڈکٹ کے استعمال سے ان مصنوعات کے مضر اثرات کا شکار بن جاتا ہے۔ کچھ ماہر بیوٹیشنز اس حوالے سے کہتے ہیں کہ فیشل کروانے کی عمر کم سے کم 20 سال ہوتی ہے لیکن چہرے کی جلد کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
You May Also Like :
مزید

Facial Ke Fawaid

Facial Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Facial Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.