چہرے پر دانوں کے داغ دھبے ہیں یا پھر آنکھوں کے گرد ہلکوں سے پریشان ہیں؟ تو یہ طریقہ معمول بنائیں اور مہنگے علاج کو بھول جائیں

image
آج کل موسم کی تبدیلی کے باعث چہرہ خشک ہونے کے ساتھ ساتھ سفید بدنما دھبوں کا بھی شکار ہوجاتا ہے جو کریم لگانے کے باوجود بھی ٹھیک نہیں ہوتے ہیں اور برے لگتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے آسان طریقہ کیا ہے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں جس میں نہ زیادہ وقت لگے گا اور نہ ہی محنت- بس صبح اٹھتے ہی بتائے گئے طریقے کو معمول بنالیں اور چہرے کی خشکی اور اس پر بننے والے بدنما سفید دھبوں، آنکھوں کے گرد ہلکوں، جھریاں اور کیل مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتی ہیں-

سب سے پہلے اس کے لیے آپ کو ناریل کا تیل چاہیے ہوگا- ناریل کا تیل وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے اور ناریل کے تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل اجزا بھی شامل ہوتے ہیں اس کو کھانے میں استعمال کرنے سے آپ کے ہارمونز متوازن رہتے ہیں اور دانے بھی نہیں نکلتے ہیں۔

  • *  صبح اٹھنے کے بعد اور رات سونے سے قبل چہرہ دھوئیں۔

  • *  پھر چہرے پر ناریل کے تیل سے 5 منٹ مساج کریں۔

  • *  ناریل کا تیل آپ کی جلد میں جذب ہوجائے گا جس کے بعد چہرہ دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اگر صبح کہیں جانا ہو تو آپ اس کے اوپر ہی میک اپ اپلائی کرسکتی ہیں کیونکہ یہ قدرتی سن بلاک کا کام بھی کرتا ہے۔

     

You May Also Like :
مزید

Dano Ka Ilaj

Dano Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dano Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.