بیسن ہمارے کچن میں استعمال ہونے والی عام چیز ہے۔ یہ جس چیز کے لئے استعمال کی جائے وہی سب سے بہتر بن جاتی ہے۔ اور جلد کی خوبصورتی کے لئے بیسن کی اہمیت انتہائی حد تک ہے کیونکہ بیسن ہمارے حسن میں چار چاند لگا دیتا ہے۔
عید کے موقع پر اپنی جلد کو بیسن کی خوبیوں سے سنواریں اور پائیں ایسی خوبصورتی کے ہر کوئی دیوانہ ہوجائے۔
سورج کی دھوپ، تپش اور گرمی سے چہرے کی نہ صرف رنگت پر برا اثر پڑتا ہے بلکہ اسکن لوز بھی ہونے لگتی ہے۔
بیسن آپ کے ان تمام مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور ساتھ ہی ہلکی ایکنی کی شکایت بھی اس سے دور ہوجاتی ہے۔
ٹپ:
٭ دو چمچ بیسن میں ایک چمچ دودھ ڈال کر اچھی طرح چہرے پر لیپ لگائیں اور سوکھنے پر رگڑ رگڑ کر چہرہ صاف کرلیں۔
٭ ایک پیالی میں تین چمچ بیسن، ایک چمچ چینی، نمک اور ایلوویرا کا جل ملائیں اور چہرے پر لگاکر خوب مساج کریں تاکہ میل نکل جائے۔
٭ دو چمچ بیسن میں ایک چمچ شہد، ایک چمچ دار چینی پاؤڈر، ایک چمچ ناریل کا تیل اور لیموں کا رس شامل کر کے پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں۔
سوکھنے پر پانی سے دھو لیں اور عرقِ گلاب کا اسپرے کرلیں۔
یہ فیشل واقعی کارآمد ہے لیکن آپ اس کے مثبت نتائج چاہتی ہیں تو اس کا استعمال روزانہ کریں اس سے واضح فرق نظر آئے گا۔