کہیں آپ بھی تو بالوں میں برش کرنے کا غلط طریقہ استعمال نہیں کرتی؟ ابھی جانیں اور اپنے بالوں کو بڑے نقصان سے بچائیں

image
جہاں ایک جانب برش آپ کے بالوں کو صاف اور صحت مند بنا سکتا ہے وہیں دوسری طرف یہ آپ کے بالوں کو تباہ بھی کر سکتا ہے۔اس لئے اس بات کی یقین دہانی بھی کر لیجیے کہ آپ نے برش کے استعمال کا جو طریقہ اپنایا ہوا ہے وہ آپ کے لئے فائدے مند ہے یا پھر نقصان دہ۔

برش اور کنگھی کس قسم کی ہونی چاہیے

آپ کے بال جتنے نازک ہوں گے آپ کے برش کے دندانے اتنے ہی نرم ہونے چاہئیں۔ قدرتی بالوں سے بنے ہوئے برش ہر ایک کے لئے بہترین ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کے بال بہت ہی زیادہ گھنے ہیں کہ آپ ان میں بمشکل تمام برش کر پاتی ہیں تو پھر ایسا برش تلاش کیجئے جس کے برسٹل قدرتی اور نائلیون دونوں کا امتزاج ہو۔ ایک چوڑے دندانوں کی کنگھی خریدیے جو کہ صرف ربڑ یا کچھوے کے حقیقی خول سے بنی ہوئی ہو۔ پلاسٹک اور دھات کی بنی ہوئی کنگھی استعمال نہ کیجئے۔

برش کس طرح کرنا چاہیے

الجھے ہوئے خشک بالوں کو سلجھانے کے لئے پہلے کنگھی کا استعمال کیجیے پھر اس کے بعد برش لیں اور یہ یقین دہانی کر لیجیے کہ آپ کے برش کے دندانے آپ کے سر کی جلد سے ٹکرائیں ۔ برش کرنے کا مقصد آپ کے سر کی جلد پر موجود تیل کو بالوں کے آخری سرے تک پہنچانا ہوتا ہے۔

اگر آپ کے بال چکنے نہیں بلکہ خشک ہیں تو آپ کو اپنے بالوں میں بار بار برش کرنا چاہیے۔ لیکن کسی بھی صورت میں پندرہ سے پچاس مرتبہ تک برش کرنا کافی ہوتا ہے۔

جب آپ برش کریں تو کمر کو آگے کی سمت جھکا لیں تاکہ بال آپ کی آنکھوں پر آگے کی جانب آجائیں۔ یہ میل نکالنے، بالوں میں تیل تقسیم کرنے اور انہیں بھرپور کیفیت دینے کے لئے سب سے زیادہ تسلی بخش پوزیشن ہے۔

برش کے کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اوپر بتائے گئی جھکی ہوئی پوزیشن میں گردن کے پچھلے حصے سے آغاز کریں۔ پھر اپنے سر کو پیچھے جھٹک کر بالوں کو ان کی ٹھیک پوزیشن میں لے آئیں۔ اور اپنی انگلیوں کی پوروں سے ہلکے ہلکے انہیں یکساں کرلیں۔

میلے اور کثیف برش کو فوری طور پر صاف کرنے کے لئے ذیل میں جو طریقہ بتایا جا رہا ہے اس پر ہر مرتبہ عمل کر سکتی ہیں۔ دو کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا دو کھانے کے چمچے بے رنگ ماؤتھ واش لے کر اس میں اتنا پانی ملا دیں کہ ہئیر برش اس میں ڈوب جائے ۔ اس محلول میں برش کو پندرہ منٹ تک دھوئیں پھر صاف پانی سے اچھی طرح کھنگال لیں اور بلو ڈرائی کر لیں۔ اگر آپ اسے خود بخود سکھانا چاہتی ہیں تو پھر برش کو کسی تولیہ پر اس طرح رکھ دیں کہ اس کے دندانوں کا رخ تولیہ کی جانب ہو۔

پلاسٹک کے برش اور ہینڈل پانی میں ڈبوئے جا سکتے ہیں اور چھوڑے جا سکتے ہیں۔ البتہ اگر آپ کا برش لکڑی کا ہے تو اس کے ہینڈل کو پانی سے باہر رکھئے اور صرف دندانے والے حصے کو پانی میں ڈبو کر گردش دیتی رہیں۔

اگر برش کی عمدہ صفائی ممکن ہو تو پھر آپ کو تھوڑی سی محنت خود بھی کرنی پڑے گی۔ ایک صاف ستھرا آئی برو برش یا کسی بچے کا ٹوتھ برش لیں اور دندانوں کے درمیان اور اطراف میں اسے رگڑیں برش اور زیادہ صاف ہو جائے گا۔

نوٹ: بیکنگ سوڈا کیوں؟ اس لئے کہ ڈیٹرجنٹ صابن دندانوں کو نرم کر دیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Balon Me Brush Karne Ka Sahi Tarika

Balon Me Brush Karne Ka Sahi Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Balon Me Brush Karne Ka Sahi Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.