آپ تو بیس سے زیادہ کی لگتیں ہی نہیں ۔۔ جانیں ایسا ٹوٹکہ جو بنائے آپ کو خوبصورت اور رکھے ہمیشہ جواں

image

جیسے جیسے عمر ڈھلتی جاتی ہے اس کا سب سے زیادہ اثر ہماری جِلد پر نظر آتا ہے۔ صاف ستھری تروتازہ جلد خواتین کا ایسا خواب ہے جسے پورا کرنے کے لئے وہ مہنگی سے مہنگی سرجری کروانے سے بھی نہیں چوکتیں۔ لیکن قدرت نے کچھ ایسی چیزیں بھی رکھی ہیں جن کا بروقت اور مسلسل استعمال آپ کو سرجری کے مہنگے خرچے سے تو بچائے گا ہی ساتھ ہی بغیر کسی مضر اثرات کے آپ کی اسکن کو نرم نازک اور تازگی بھی دے گا۔ ہم آپ کی ڈھلکی ہوئی جِلد کو دوبارہ خوبصورت بنانے کے لئے تین ایسی نائٹ کریمز کے بارے میں بتارہے ہیں جن کے روزانہ استعمال سے آپ کی عمر تو بڑھے گی لیکن آپ کا چہرہ دیکھ کر لوگ آپ کی عمر دس سال کم ہی سمجھیں گے

1- کینو کے چھلکے کی نائٹ کریم (چکنی جلد کے لئے)

چکنی جلد پر ویسے تو جھریاں کم آتی ہیں لیکن دوسرے مسائل یعنی دانے، بلیک ہیڈز وغیرہ بہت ہائے جاتے ہیں۔ کینو کے چھلکے والی کریم کا طریقہ نہایت سادہ ہے 2 عدد کینو کے چھلکے پیٹرولیم جیلی: دو چائے کا چمچ، دو گلیسرین: دو کھانے کا چمچہ لیموں کا رس: دو کھانے کا چمچ ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور روزانہ سونے سے پہلے لگائیں اور صبح اٹھ کر چہرہ فیس واش سے دھو لیں۔

2- ناریل کا تیل اور گلیسرین کی نائٹ کریم (خشک جِلد والوں کے لئے)

بادام کا تیل: ١ چمچہ ناریل یا زیتون کا تیل: ایک کھانے کا چمچہ گلیسرین: ایک کھانے کا چمچہ عرقِ گلاب: دو کھانے کے چمچ ناریل یا زیتون کے تیل کو بادام کے تیل کے ساتھ ملا کر ہلکی آنچ پر اتنا گرم کریں کہ دونوں مکس ہوجائیں اس کے بعد عرقِ گلاب اور گلیسرین ملا لیں۔ یہ نائٹ کریم خشک جِلد والوں کے لئے بہترین ہے کیونکہ سب سے زیادہ جھریاں خشک جِلد پر ہی نمودار ہوتی ہیں۔

3- گرین ٹی اور ایلوویرا

گرین ٹی پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ بادام کا تیل: ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا کا گودا: ایک کھانے کا چمچہ عرقِ گلاب: ایک کھانے کا چمچ پیٹرولیم جیلی: ایک کھانے کا چمچ ان تمام اجزاء کو بلینڈ کرلیں اور روزانہ سونے سے پہلے لگائیں۔ یہ نائٹ کریم نارمل جِلد والوں کے لئے ہے لیکن خشک اور چکنی جلدوالے بھی یہ کریم لگاسکتے ہیں۔ یہ نائٹ کریم چہرے سے دھول مٹی اور ماحولیاتی آلودگی کو صاف کرنے کے لئے بہترین ہے۔

نوٹ:

یہ تمام کریمز بنانے کے بعد ائیر ٹائٹ جار میں بند کرکے فریج میں رکھیں اور زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ختم کرلیں اور پھر تازی بنا کر استعمال کریں۔

You May Also Like :
مزید

Anti Aging Facial Karne Ka Tarika

Anti Aging Facial Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Anti Aging Facial Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.