مہنگا والا فیشل اب ہوگا 50 روپے میں ۔۔ آلو میں یہ چیز ملائیں جو کرے آپ کا سانولا رنگ چند ہی دنوں میں گورا اور بنائے آپ کو بھی حسین!

image

اکثر خواتین مہینے میں ایک بار تو پارلر سے فیشل کرواتی ہیں جس کا اثر کچھ دن رہتا ہے لیکن اگر اچانک کوئی خاص موقع آجائے تو پارلر جانے کا ٹائم نہیں ہوتا۔ اس لئے “ہماری ویب“ کے قارئین کو منٹوں میں تیار ہونے والا ماسک بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔

آلو اور عرقِ گلاب

ایک عدد آلو کو دھو کر چھلکا اتار لیں اور کاٹ کر گرائینڈ کرلیں۔ اس کے بعد تین سے چا چائے کے چمچ گلاب کا عرق، گرائینڈ ہوئے آلو میں ملائیں۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو ایک لیموں اور اگر خشک ہے تو ایک چمچ شہد بھی اس ماسک میں ملا دیں اور چہرے پر ماسک لگا کر خشک ہونے دیں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ پانی سے دھو کر صاف کر لیں۔

یہ ماسک کام کیسے کرتا ہے؟

آلو کے اندر بہت سے معدنیات اور وٹامنز ہوتے ہیں۔ اس میں بلیچنگ ایجنٹ جیسی خصوصیات ہوتی ہیں جس سے جلد میں رنگت بنانے والا میلانن کم پیدا ہوتا ہے جبکہ آلو میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار جلد کو جواں اور جھریوں سے پاک رکھتی ہے۔ اس لئے آلو کا ماسک رنگت کو جگمگانے کے علاوہ اینٹی ایجنگ کا کام بھی کرتا ہے

You May Also Like :
مزید

Aaloo Ka Sasta Facial

Aaloo Ka Sasta Facial - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Aaloo Ka Sasta Facial. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.