Qeema Aur Sabzi K Bread Roll Recipe in Urdu

PERSON
Comments (1) 13309 Views 5555
Submited by Lubna Arshad from Lahore

Get hold of some delicious and easy to make recipes online. This facility is suitable for learners as well as for house wives who are dealing with the desire to cook some Read More

Get hold of some delicious and easy to make recipes online. This facility is suitable for learners as well as for house wives who are dealing with the desire to cook something different. Hide

INGREDIENTS

قیمہ اور سبزی کے بریڈ رول

بریڈ ----- بارہ سے پندرہ سلائس


قیمہ ----- ایک پاؤ ( قیمے میں آدھا چمچ نمک ، آدھا چمچ سرخ مرچ ،ایک چمچ ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ابال لیں اور اچھی طرح خشک کر کے تھو ڑے سے آئل میں فرائی کر لیں)


ایک کپ باریک کٹی بند گوبھی (لمبی لمبی قاشیں)


ایک کب باریک کٹا پیاز ( لمبی لمبی قاشیں)


ایک کپ مٹر ( ابال کر ہلکا سا فرائی کر لیں)


سبز مرچ ---- ٣ عدد باریک چاپ کی ہوئی


نمک ---- ایک چمچ


کالی مرچ ---- آدھا چائے کا چمچ


ایک سخت ٹماٹر ---- باریک کٹا ہوا


آئل --- فرائی کرنے کے لئے


بریڈ کرمز ----- ایک کپ


انڈہ ---- دو

METHOD

سب سے پہلے ڈبل ڑوٹی کے کنارے گیلی چھری سے کاٹ لیں۔ اور ان کو ایک ایک کر کے پانی میں ڈپ کر کے اچھی طرح سے نچوڑ لیں۔ اب ایک پین میں چار چمچ آئل گرم کریں اور اسمیں پیاز اور بند گوبھی ڈال کر فرائی کریں۔ نمک اور کالی مرچ بھی دال دیں۔ اور سبز مرچ بھی۔ ہلکا فرائی کر کے مٹر اور قیما شامل کر دیں۔ پانچ منٹ اور فرائی کریں۔ آخر میں ٹماٹر ڈال کر دو منٹ فرائی کریں۔ اور چولہے سے اتار لیں۔ اب ایک ایک سلائس لے کر اسمیں یہ مکسچر بھر کر رول بنا لیں۔ انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمز میں رول کر کے ڈیپ فرائی کر لیں۔ کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

You may also like

REVIEWS & DISCUSSIONS

My family is a huge fan of meaty dishes. I am currently making my Eid dinner menu and adding some new tasty dishes in it. I just saw this Qeema aur Sabzi k Bread Roll recipe that includes all the ingredients that are easily available in my kitchen.
By: Afareen, Form: Multan, on 31 Aug, 2016