mahi khaliya Recipe in Urdu

mahi khaliya Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete mahi khaliya Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the mahi khaliya Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:15 - 0:15

comments Comments

0

reviews Views

1412

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

kanwal from khi
ماہی خلیا (INGREDIENTS)
  1. سرمئی مچھلی ............1کلو
  2. سرسوں کا تیل .............1پیالی
  3. ہری مرچ ......................2عدد
  4. کڑی پتے............... 2عدد
  5. ثابت لال مرچ ...........4عدد
  6. لیموں................ 1-2عدد
  7. املی کا رس ............... 1/4پیالی
  8. میتی دانہ .................. چند دانے
  9. کھوپرا............... 1چھوٹا ٹکڑا
  10. مونگ پھلی .............. 10-12دانے
  11. خشخاش ..............1کھانے کا چمچہ
  12. پسی لال مرچ ............1کھانے کا چمچہ
  13. ادرک ............. 2چائے کے چمچے
  14. لہسن .............2چائے کے چمچے
  15. ہلدی.......... 1/4چائے کا چمچہ
  16. ثابت دھنیا ............2\1کھانے کے چمچے
  17. سفید سرکہ ................2کھانے کے چمچے
  18. سفید زیرہ ..................1/2کھانے کا چمچہ
  19. سفید تل ..............2کھانے کے چمچے
  20. نمک ....................حسب ذائقہ
METHOD
  • 1کلو مچھلی کی کھال صاف کراکے بڑے سائز کی بوٹی بنوالیں اور اُسے بغیر دھوئے دوکھانے کے چمچے سفید سرکہ لگاکر رکھ دیں ۔ دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ اب 1کھانے کا چمچہ خشخاش، تھوڑا سفید سرکہ ، 2کھانے کے چمچے سفید تل ، 2کھانے کے چمچے ثابت دھنیا 10سے 12 دانے مونگ پھلی اور 1چھوٹا ٹکڑاکھوپرے کو توے پر سنہرا بھون کر باریک پیس لیں ۔ اس کے بعد دیگچی میں 1پیالی تیل گرم کریں اور 4عدد ثابت لال مرچ، چند میتھی دانے اور تین کڑی پتے ڈا ل کر سیاہ کرلیں ۔ پھر اس میں 2چائے کے چمچے ادرک ، 2چائے کے چمچے لہسن ، ہلدی ، 1کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ ، حسب ذائقہ نمک اور بھنا اور پسا ہو ا مصالحہ ڈال کر بھونیں اور چولہے سے اتار لیں۔ اس کے بعد مصالحہ پھر چولہے پر رکھ کر گرم کریں اورمچھلی کے ٹکڑے پھیلا کر بھنے ہوئے مصالحے میں ڈال دیں ۔ پھر1/4پیالی املی کا رس ، 2کڑی پتے اور 2عدد ہری مرچ ڈال کر دیگچی کوہلاتے رہیں ۔ جب تیل اوپر آجائے تو ہلکی آنچ پر توے کے اوپر رکھ کر دَم کے لیے رکھ دیں ۔ 5سے 10منٹ بعد اُتار کر سادے چاول کے ساتھ سرو کریں۔
Reviews & Discussions