Focaccia Bread Recipe

Focaccia Bread Recipe is regarded among the popular dishes. Read the complete Focaccia Bread Recipe with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Focaccia Bread Recipe from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

1:00 - 0:25

comments Comments

0

reviews Views

2143

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

mubeena from khi
فوق آسیا بریڈ (INGREDIENTS)
  1. میدہ تین کپ
  2. نیم گرم پانی ایک چوتھائی کپ
  3. خمیر اڑھائی چائے کا چمچ
  4. چینی چار چائے کے چمچ
  5. زیتون کا تیل ایک چوتھائی کپ
  6. زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
  7. نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  8. اٹالین سیزننگ ایک چائے کا چمچ
  9. لال مرچ آدھا چائے کا چمچ کٹی ہوئی
  10. پیاز ایک عدد چھوٹی باریک سلائس میں کٹی
  11. ہری شملہ مرچ ایک عدد سلائس میں کٹی ہوئی
  12. جالاپینو ایک عدد سلائس میں کٹی ہوئی
  13. سمندری نمک چھڑکنے کے لئے موٹا
METHOD
  • ایک پیالے میں نیم گرم پانی ڈالیں، اس بات کا خیال رہے کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو بلکہ نیم گرم ہو، اگر پانی بہت زیادہ گرم ہوا تو خمیر کو خراب کر دے گا۔
  • اب نیم گرم پانی میں خمیر، چینی، ایک چوتھائی کپ زیتون کا تیل اور میدہ شامل کردیں۔
  • ان اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے اکٹھا کرلیں، تاکہ ڈو بن جائے اور ایک بال کی شکل میں آجائے۔
  • مکس کرنے کے بعد ڈو چپ چپی ہوجائے گی۔
  • اب ہتھیلی پر تھوڑا سا تیل لگالیں اور چپ چپی ڈو کو اٹھا کر گریس کئے ہوئے اسکوائر پین پر پھیلا دیں۔
  • ڈو کو کپڑے یا کلنگ ریپ کی مدد سے ڈھانپ دیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  • ڈو کو پھولنے دیں یہاں تک کہ اس کا پھیلاؤ ڈبل ہوجائے۔
  • اس کا پھیلاؤ زیادہ ہونے میں ایک سے دو گھنٹے درکار ہیں یا پھر موسم پر انحصار کیا جاسکتا ہے۔
  • انگلیوں کے اوپر والے حصہ پر تھوڑا سا گھی لگا کر ڈو کو انگلیوں کی مدد سے پریس کرلیں۔
  • پھر اوپر اٹالین سیزنننگ، کٹی لال مرچ اور دو کھانے کے چمچ زیتون کا تیل چھڑک دیں۔
  • پھر سلائس میں کٹی پیاز، شملہ مرچ اور جالاپینو کو پوری ڈو کے اوپر پھیلا دیں۔
  • اوون کو دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔
  • پھر اوپر سمندری نمک چھڑک کر کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کرلیں یہاں تک کہ اوپر والا حصہ ہلکا سنہرا ہوجائے۔
Reviews & Discussions