Chicken White Badami Qorma Recipe in Urdu

6 PERSON 0:35 0:10
Comments (0) 7998 Views 5555
Submited by shaista from

Making delicious food is now easy. You can prepare all kind of food by just checking the recipes online. Get access to some unique and easy to make recipes at home. Give Read More

Making delicious food is now easy. You can prepare all kind of food by just checking the recipes online. Get access to some unique and easy to make recipes at home. Give your feedback in this regard. Hide

INGREDIENTS

چکن وائیٹ بادامی قورمہ

مرغی کا گوشت ------ ایک کلو


پیاز کا پیسٹ ----- ایک کپ


لہسن ادرک پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ


ہری مرچوں کا پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ


سفید مرچ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ


چھوٹی الائچی ---- آٹھ عدد


بادام کا پیسٹ ----- دو کھانے کے چمچ


لونگ ---- چار عدد


ثابت سیاہ مرچیں ----- چھ عدد


تیز پات ----- ایک عدد


دار چینی ------ دو ٹکڑے


نمک ----- حسب ذائقہ


دہی ------ ایک کپ


فریش کریم ----- تین چوتھائی کپ


بادام (چھیل لیں) ----- گارنش کے لیے


تیل ----- ایک کپ


کیوڑا ----- ایک کھانے کا چمچ


METHOD

دیگچی میں تیل گرم کریں اس میں الائچی٬ لونگ٬ ثابت سیاہ مرچیں٬ دار چینی٬ تیز پات ڈال کر کڑکڑائیں اس کے بعد اس میں گوشت ڈال کر فرائی کریں- پیاز اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھونیں- تیل الگ ہوجائے اور پیاز کا کچا پن ختم ہوجائے تو اس میں سفید مرچ پاؤڈر٬ نمک٬ ہری مرچوں کا پیسٹ اور دہی پھینٹ کر ڈالیں مکس کر کے ڈھکن ڈھک کر پکائیں- تیل الگ ہوجائے تو بھون کر بادام کا پیسٹ٬ کریم اور کیوڑا مکس کردیں- ہلکی آنچ پر ایک منٹ پکا کر ڈش میں نکال لیں- اوپر سے ثابت بادام ڈال کر نان یا تافتان کے ساتھ پیش کریں-

You may also like

REVIEWS & DISCUSSIONS