Baked Mince Ring

Baked Mince Ring is regarded among the popular dishes. Read the complete Baked Mince Ring with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Baked Mince Ring from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:10 - 0:10

comments Comments

0

reviews Views

2191

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

sehrish from khi
بیکڈ مِنس رنگ (INGREDIENTS)
  1. :ڈو کے لیے
  2. خمیر دو کھانے کے چمچ
  3. چینی ایک چائے کا چمچ
  4. میدہ آدھا کلو
  5. مکھن آدھا کپ
  6. آئسنگ شوگر آدھا کپ
  7. نمک حسب ذائقہ
  8. بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  9. :فلنگ کے لیے
  10. گائے کا قیمہ تین سو گرام
  11. تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
  12. لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  13. پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی
  14. زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  15. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
  16. لال مرچ ایک کھانے کا چمچ کُٹی ہوئی
  17. ہری مرچ تین سے چار عدد
  18. ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  19. لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
  20. نمک حسب ذائقہ
  21. انڈا ایک عدد
METHOD
  • ڈو کے لیے: نیم گرم پانی میں خمیر ڈال کر اس میں چینی شامل کرکے مکس کر لیں۔
  • جب پھول جائے تو ایک پیالے میں میدہ، مکھن، آئسنگ شوگر، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈالیں اور خمیر شامل کرکے گوندھ لیں پھر دو سے تین گھنٹوں کے لیے کسی گرم جگہ پر چھوڑ دیں۔
  • جب ڈو پھول جائے تو نکال کر گوندھیں اور پھر اسے بیل لیں۔
  • فلنگ کے لیے: ایک پین میں تیل گرم کرکے لہسن کا پیسٹ اور پیاز فرائی کر لیں۔
  • پھر اس میں گائے کا قیمہ شامل کرکے بھون لیں۔
  • اب اس میں زیرہ پاؤڈر، کُٹی کالی مرچ، کُٹی لال مرچ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کا رس اور نمک شامل کرکے مکس کریں اور فرائی کر لیں۔
  • اب اس کو اُتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
  • ڈو کو بڑے سائز میں چوکور بیل لیں اور آمیزے کی فلنگ کرکے رول کی طرح لپیٹ لیں۔
  • اب اس کے پیسز کاٹ کر ٹرے میں سیٹ کر لیں۔
  • پھر اسے دو سو ڈگری پر تیس سے پنتس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
  • بیکنگ مکمل ہونے سے دو منٹ پہلے انڈے اور مکھن سے برشنگ کریں۔
  • پھر نکال کر گرم گرم سرو کریں۔
Reviews & Discussions