ہیں ضبط کیے چاہتِ ناکام کے ساغر

Poet: zaigham jaffery By: zaigham jaffery, Daska

ہیں ضبط کیے چاہتِ ناکام کے ساغر
ہیں تلخی و غم گردش ایام کے ساغر

دیکھا جو ترے ہونٹوں پہ آیا ہے تبسم
اس دم سے کہاں ملتے ہیں آرام کے ساغر

چھپتی ہے کہاں لاکھ چھپانے سے حقیقت
پیتے ہیں شب و روز ترے نام کے ساغر

تقدیر اسی موڑ پہ لے آئی ہے پھر سے
پینا ہی پڑا زہر مجھے تھام کے ساغر

ضیغم ہے کہاں ثانی ترا اہلِ سخن میں
تنقید سے بے داغ ہیں الہام کے ساغر

Rate it:
Views: 418
13 Jul, 2011