پھر یوں ہوا
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aپھر یوں ہوا
کہ تم سے ملاقات ہو گئی
انجانے سے سمجھوتے پے
بات ہو گئی
چند لمحوں کی دوستی میں
پا لیا تجھے
برسات کی رم جھم میں
چھولیا تجھے
تیری وہ ہنسی میرے لیے
سوغات ہو گئی
پھر یوں ہوا کہ تم سے
ملاقات ہو گئی
سنوارا توں نے روپ تو
بجلی چمک گئی
دھوپ میں وہ بارش
دل میں اتر گئی
روشن سا اک ستارہ
آنکھوں میں آ گیا
چمکتا ہوا نظارہ
دنیا پے چھا گیا
تیرے لبوں کی شوخی
ساغر میں ڈھل گئی
نازک سی وہ کلی
اک پھول بن گئی
تیرے حسن کی تجلی
خیرات ہو گئی
پھر یوں ہوا کہ
تم سے ملاقات ہو گئی
More Love / Romantic Poetry







