سوالوں کی بھیڑ میں
Poet: Khawaja Tahir By: Khawaja Tahir, jhangالجھے ہوئے ہیں ایسے خیالوں کی بھیڑ میں
ہم تو رہے ہمیشہ سوالوں کی بھیڑ میں
سویا ہوا ہے چاند ستاروں کے درمیاں
جیسے ہو کوئی زہرہ جمالوں کی بھیڑ میں
طاہر ہمارے دکھ کو سمیٹا ہے رات نے
لوٹے گئے ہیں ہم تو اجالوں کی بھیڑ میں
More Love / Romantic Poetry






