خواب آنکھوں میں پروکر دیکھ لوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

خواب آنکھوں میں پرو کر دیکھ لوں
نیند آنکھوں میں سمو کر دیکھ لوں

دیکھ لوں تصویر گر آئے نظر
اور نہ ائے تو رو کر دیکھ لوں

سر اٹھائے لگ گئ ہے آرزو
زندگی بھر تیری ہو کر دیکھ لوں

دیکھنا ہے پیڑ چاہت کا ثمر
بیچ چاہت دل میں پو کر دیکھ لوں

ڈھونڈ ہی لے گا مجھے منجھدار میں
اس یقین پر خود کو کھو کر دیکھ لوں
 

Rate it:
Views: 357
09 Oct, 2014