میری آنکھوں میں ترا عکس ہے شبنم کی طرح
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, newyorkمیری آنکھوں میں ترا عکس ہے شبنم کی طرح
اشک بہتے ہیں تری یاد میں زم زم کی طرح
میری خواہش کہ برس جائے تو بارش بن کے
میرا من بھیگے مرے تن کے بریشم کی طرح
تیرے گیتوں تیری غزلوں میں رہوں میں شامل
تو میرے سر کو جگائے کسی سرگم کی طرح
تیری یادیں ہیں بکھرتے ہوئی پتوں جیسی
نقش چھوڑیں جو بدلتے ہوئے موسم کی طرح
اس سا کہلائے کا ہے شوق تو سب کو لیکن
کوئی اک خود بھی لائیں مرے ہمدم کی طرح
More Love / Romantic Poetry






