تم کبھی نہ بھول پاؤ گے
Poet: UA By: UA, Lahoreلوگ کہتے ہیں مجھے تم بھی بھول جاؤ گے
میں یہ کہتا ہوں تم کبھی نہ بھول پاؤ گے
یاد آؤں گا یاد آتا رہوں گا تم کو
جس قدر بھول جانا چاہو گے
میں تصور نہیں حقیقت ہوں
تم مجھے کیسے بھول پاؤ گے
خواب بن کر نظر میں رہتا ہوں
اپنے دل کے قریب پاؤ گے
سایہ بن کر تمہارے ساتھ ساتھ چلتا ہوں
اپنی پرچھائیوں میں پاؤ گے
میرا دل تو یقین کرتا ہے
اپنے دل کو یقیں دلاؤ گے
لاکھ چاہو کہ بھول جاؤ گے
پر ہمیں تم نہ بھول پاؤ گے
لوگ کہتے ہیں مجھے تم بھی بھول جاؤ گے
میں یہ کہتا ہوں تم کبھی نہ بھول پاؤ گے
More Sad Poetry







