اسے وقت کہاں ہے

Poet: By: Faraz Malik, Karachi

مصروف ہے دن رات اسے وقت کہاں ہے
وہ مجھ سے کرے بات اسے وقت کہاں ہے

بےتابی دل کا اسے اندازہ نہیں ہے
سمجھے میرے جذبات اسے وقت کہاں ہے

وہ پونچھے میری آنکھ سے بہتے ہوئے آنسو
اے رنگ برسات اسے وقت کہاں ہے

موجوں میں تڑپا ہوا میں ڈوب رہا ہوں
تھامے وہ میرا ہاتھ اسے وقت کہاں ہے

Rate it:
Views: 1610
04 Jan, 2010