اسکو کھویا ہے شناسائی میں

Poet: By: MUHAMMAD ALI, Faisalabad

اسکو کھویا ہے شناسائی میں
میں نے الفت کی کاروائی میں

کوئی تو رب سے جا کہ یہ کہہ دے
اب نہیں دم میری دہائی میں

مولا ہم عشق کے پوجاری سب
بچ گیا کیا تیری خدائی میں

سوزِ ماتم بیان ہو کیسے
اتنی طاقت کہاں سیاہی میں

اور وہ تیرا آزاد کردہ اک پنچھی
با خدا مر گیا رہائی میں
 

Rate it:
Views: 512
25 Aug, 2019