Add Poetry

توبہ کا در رہے سدا کھلا

Poet: UA By: UA, Lahore

مایوس نہ ہو اے بندہِ خدا
توبہ کا در رہے سدا کھلا

گنہگار ہیں، بہت خطا کار ہیں
شرمسار ہیں کیسے مانگیں دعا
توبہ کا در سدا رہے کھلا

انسان تو ہے خطا کا پتلا
رحمت پہ نظر کر نہ گھبرا
مایوس نہ ہو کر التجاء
توبہ کا در رہے سدا کھلا

جو مانگے گا ہوگا عطا
نیکو کار کا ہی نہیں خدا
گنہگار کی بھی سنتا ہے دعا
توبہ کا در سدا رہے کھلا

مایوس نہ ہو، نہ گھبرا
رب کے روبرو حاضر ہو جا
قیام کر سجدے میں گِڑگِڑا
پیش کر اپنے دل کا مدعا
توبہ کا در سدا رہے کھلا

نہ سوچ کیونکر ہو سامنا
نہ سوچ کے ہلکان ہو جابجا
گنہگار ہیں، بہت خطا کار ہیں
شرمسار ہے کیونکر مانگیں دعا
توبہ کا در سدا رہے کھلا

مایوس نہ ہو اے بندہِ خدا
توبہ کا در رہے سدا کھلا

Rate it:
Views: 321
11 Dec, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets