Add Poetry

عدل وانصاف

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

طاقت ملی اسلام کوجن کے ایمان لانے سے فاروق اعظم ہیں
ہوئے داخل اسلام میں رسول پاک کے دعافرمانے سے فاروق اعظم ہیں

برداشت نہیں ہورہا تھا بہن اوربہنوئی کااسلام قبول کرنا
بدل گئی دل کی دنیا جنہیں قرآن سنانے سے فاروق اعظم ہیں

دیالقب فارق آقانے حق وباطل میں فرق ظاہرکرنے پر
ملی آسمانی مبارک جنہیں غلامی ء رسول میں آنے سے فاروق اعظم ہیں

نازل ہوئیں تائید میں آیات قرآن کی بدل جاتا ہے شیطان راستہ
بنتے ہیں دوست رسول جن کودوست بنانے سے فاروق اعظم ہیں

ترجیح دیں شہزادی سے نکاح کرنے میں حسین کواپنے بیٹے پر
کریں اولادسے زیادہ محبت نبی کے گھرانے سے سے فاروق اعظم ہیں

حاصل ہیں جن کوچارفضیلتیں چراغ ہیں جواہل جنت کے
سچ ہی کہیں جوبہترہیں سارے زمانے سے فاروق اعظم ہیں

ہمدردہیں جودکھیوں، مظلوموں کے عدل وانصاف ہے جن کایکساں
بچتا نہیں کوئی عدالت سے جن کی سزاپانے سے فاروق اعظم ہیں

دیں سزااپنے بیٹے کولے لیں خون بہااس کابھی
مرجائے راہگیرکوئی پانی نہ پلائے جانے سے فاروق اعظم ہیں

بہہ رہا ہے دریا آج بھی خط جن کاپڑھنے کے بعد
جیت گئے ساریہ اصول جنگ جن کے بتانے سے فاروق اعظم ہیں

فرش پرہی سوجایاکریں کھائیں سادہ غذائیں گزاریں سادہ زندگی
رک جائیں قحط میں گھی اورگوشت کھانے سے فاروق اعظم ہیں

قابل تقلید ہے صدیق ؔ آج بھی فلاحی نظام جن کااصول حکومت
خوش ہوتے ہیں مصطفی یادجن کی منانے سے فاروق اعظم ہیں

Rate it:
Views: 254
11 Sep, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets