Add Poetry

نور ہے روشنی ہے اجالا ہے تو

Poet: UA By: UA, Lahore

اندھیروں کوا اجالنے والا ہے تو
نور ہے روشنی ہے اجالا ہے تو
مشکلیں ٹالنے والا ہے تو
غم سے نکالنے والا ہے تو

تو ازل سے ابد تک محیط و موجود
فانی تیرے سِوا ہر کسی کا وجود
تیری شانِ کریمی کروں کیا بیاں
محوِ حمد و ثناء ہے یہ سارتا جہاں
کیا بشر، کیا ضِناں، چیونٹیاں اور فِیل
سارے عالَم کا تو ایک تنہا کفیل
غمزدوں کو سنبھالنے والا ہے تو
یکتا و بے مثال ارفٰع اعلٰی ہے تو

مشکلیں ٹالنے والا ہے تو
غم سے نکالنے والا ہے تو
اندھیروں کوا اجالنے والا ہے تو
نور ہے روشنی ہے اجالا ہے تو

Rate it:
Views: 341
11 Jul, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets