وزیر خزانہ محمد ورنگزیب کا بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کے لیے گرین ٹیکس اکانومی پر زور

ریاض، 28 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اتوار کو گرین ٹیکس اکانومی کے فریم ورکپر عمل درآمد کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری ماڈلز میں بنیادی تبدیلیوں کی اہمیتکا اعتراف کیا، اور بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کے لیے اس فریم ورک کو نافذالعمل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک جیسے بین الاقوامی ادارے بھی جدید مالیاتی ڈھانچے کی تلاش کر رہے ہیں۔وزیر نے ملک کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اندرون ملک کوششوں اور بین الاقوامی مالیات کے امتزاج پر زور دیا۔\932