صوبہ خیبرپختونخواہ ،تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ بروقت شروع

الیکشن کمیشن نے عمر حمید خان کو دو سال کے لیے دوبارہ سیکرٹری مقرر کر دیا

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):صوبہ خیبرپختونخواہ میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ بروقت شروع ہوگئی۔پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔چئیرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں ہیں۔

الیکشن کمشین کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز اتوار کی صبح 8 بجے ہو گیا ہے۔پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔علی الصبح خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کیلیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں۔پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جارہی ہے۔

پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عوام اپنی شکایات ٹیلی فون اسلام آباد 051111327000 پر کال کر کے رجسٹرڈ کریں۔