دمام سے نجف کے لیے براہ راست پروازیں

دمام سے نجف کے لیے براہ راست پروازیں

دمام۔27اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے عراق کے شہر نجف اور دمام کے درمیان یکم جون 2024 سے نئی براہ راست پروازوں کا اعلان کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایویی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ یہ اقدام ممکت کی ایوی ایشن حکمت عملی کے مطابق ہے جس کا مقصد سعودی عرب کو 250 بین الاقوامی سٹیشنوں سے جوڑنا اور سالانہ 330 ملین سے زیادہ مسافروں تک پہنچنا ہے۔

سعودی عرب سے بغداد اور اربیل کے لیے پہلے ہی براہ راست پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ اس سے مملکت اور عراق کے درمیان قریبی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ حکام کے مطابق یہ توسیع رابطے بڑھانے اورمضبوط علاقائی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں میں سے ایک ہے۔